فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپ سے چلانے کے فیچر کی آزمائش شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلی کیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ’اکاؤنٹس سینٹر‘ نامی فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین میں بھی متعارف کرایا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت اب صارفین فیس بک یا پھر انسٹاگرام کی ایپلی کیشن کے ذریعے دونوں ہی سوشل سائٹس کو استعمال کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت ابتدائی طور پر صارفین کو کسی بھی ایک ایپلی کیشن پر اپنے تمام اکاؤنٹس کو ایڈ کرنا پڑے گا، جس کے بعد وہ ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے دونوں ایپس کو استعمال کر سکیں گے۔

یعنی اگر کوئی فیس بک استعمال کر رہا ہوگا تو وہ اسی پر انسٹاگرام آئکون کو کلک کرکے وہیں پر ہی انسٹاگرام پر جا سکے گا اور وہیں سے وہ پوسٹ بھی کرنے کے اہل ہوگا جب کہ صارف کو ایک ہی ایپلی کیشن پر دونوں ایپس کے نوٹی فکیشن بھی موصول ہوں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو مزید اکاؤنٹس بنانے کی اجازت بھی ہوگی اور صارفین تمام ہی اکاوٗنٹس کو ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول بھی کر سکیں گے۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہی ایپلی کیشن کے لاگ ان ہونے پر تمام اکاؤنٹس تک صارفین کو رسائی ہوگی اور صرف آئکون پر کلک کرنے پر صارف فیس بک سے انسٹاگرام پر جا سکیں گے یا پھر انسٹاگرام سے فیس بک پر آ سکیں گے۔

علاوہ ازیں مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو اپنے تمام اکاؤنٹس کی معلومات الگ الگ بھی فراہم کی جائے گی اور صارف اپنی مرضی کے اکاؤنٹ کو استعمال کرسکیں گے۔

فیس بک کا مذکورہ فیچر ٹوئٹر کے ’ٹوئٹ ڈیک‘ سے ملتا جلتا ہے، جس کے ذریعے صارفین بیک وقت بہت سارے اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment