بلوچستان میں جبری گمشدگیوں متعلق اقوام متحدہ بس اظہارافسوس تک محدود ہے،ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اورشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے 4759 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر نیاز لانگو نوشکی سے سیاسی سماجی کارکنان فیض امیر بلوچ نذیر احمد بلوچ لیاقت بلوچ نے کیمپ آکر اظہاریکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کی وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے متعدد قراردادیں پاس ہو چکے ہیں جن کی رو سے جبری گمشدگیوں کی کوئی بھی کارروائی انسانی حقوق اقدار اور قوانین کے کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔جبری گمشدگیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی اور انسانی حقوق کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ پاکستان دنیا کو بلیک میل کرکے سفاکیت سے بلوچ نسل کشی میں مصروف ہے بلوچستان پاکستانی خفیہ ادارے آئے روز بلوچ فرزندوں کو جبری گمشدگی اور دوران حراست انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد شہید کرکے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے میں مصروف ہیں۔ 2001 سے لیکر اب تک ہزاروں بلوچ فرزندوں کو پاکستانی ادارے بھرے بازار،گھروں، مسافر گاڑیوں اور تعلیمی اداروں سے اٹھا اٹھا کر غاہب کرچکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد خواتین بچوں اورپیران سال بزرگوں کی بھی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ ان حالات میں اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق کا ادارہ بھی پاکستان کے خلاف کوہی عملی قدم اٹھانے سے قاصر ہو کر صرف تشویش اور افسوس کے اظہار تک محدود ہے۔جبری لاپتہ بلوچ فرزندوں کے لواحقین کی 14 سالوں سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کو بھی درخود اعتنا نہیں سمجھا جارہا جو خود اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔ اگر اقوام متحدہ کو واقعی حقیقت کاپتہ لگاناہے تو وہ پاکستانی حکومت کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرتے ہوئے خود جاکر براہ راست لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ قوم کے حقیقی نمائندوں سے ملاقات کرے۔

اگر اب بھی اقوام متحد ہ نے ماضی کی طرح آنکھیں بند کرتے ہوئے پاکستانی کارندوں کی جانب سے فراہم کیے غلط معلومات پر بھروسہ کرکے پاکستان کے خلاف کوہی عملی قدم نہیں اٹھا یا تو اس سے حوصلہ پاکر پاکستان بلوچستان میں انسانی حقوقی خلاف ورزیوں میں مزید شدت لائے گا جس سے ایک بہت بڑا انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور جس کی تمام تر ذمہ داری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر عائد ہوگی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment