ضلع آواران: مشکے سے 32 افراد فورسز ہاتھوں جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران سے کے تحصیل مشکے سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 32 افرادکی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع سے سنگر ڈیسک کوملنے والی ایک اطلاع کے مطابق پاکستانی فوج نے گذشتہ روز ہفتے کے دن مشکے کے علاقے تنک اور گردونواح کے آبادیوں جن میں اوگار،ملشبند اور دیگر شامل ہیں میں جاکر لوگوں کو کیمپ میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق لوگوں کوزبردستی کیمپ لے جانے کے بعد ان کا اب کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہناہے اس طرح کے واقعات روز کا معمول ہیں اوراس سے قبل بھی متعدد بار فورسز لوگوں کو کیمپ لے جاکر تشدد کا نشانہ بناکرجبراً لاپتہ کر چکے ہیں جبکہ کئی کو چھوڑا جاچکاہے۔مگراب کے بار32افرادکوکیمپ لے جانے کے بعدوہ اب تک واپس نہیں لوٹے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 32افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیمپ جاکر اپنے لوگوں کے حوالے سے پوچھا توفورسز انکاری ہیں کہ لوگ انکے پاس ہیں۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے ناموں کے بارے میں بھی مکمل معلومات نہیں مل پائے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment