وزیراعظم، علی وزیر کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتے، لاپتہ افرادکو کیسے رہاکرینگے،منظور پشتین

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے لاہور میں ایچ آر سی پی کی طرف سے منعقدہ پرواگرم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آواز اٹھائیں تو مارے جائیں گے اور اگر آواز نہ اٹھائیں تب بھی ہمیں مارا جائے گا، یہاں آپ کونسے ریاست کی بات کرتے ہو،یہاں ریاست نہیں صرف اور صرف چند لوگوں کی غنڈہ گردی ہے جو کروڑوں لوگوں پہ مسلط ہیں اور انہیں غلام بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک اپنی ایک مخصوص ریڈ لائن کھینچی ہوئی ہے، آپ اسکے لائن کو کراس کروگے تو آپ کو جبری گمشدگیوں اور اقدام قتل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 23 سال کا تھا جب ہم نے پی ٹی ایم کی بنیاد رکھی تھی اب میں 27 سال کا ہوچُکا ہوں۔میرا شناختی کارڈ بلاک ہے میرا سیم کارڈ بلاک ہے اور مجھے بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانے پر پاپندی ہے۔پاکستان میں اسی چیز کو نوجوانوں کی سیاست میں حصہ کہا جاتا ہے۔

جنہوں نے کروڑوں لوگوں کو جبر کا نشانہ بنایا انکو یہ جاننا چاہیے کہ بہت سے لوگ اس سرزمین پر ہمیں فتح کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے لیکن وہ ناکام ہوئے۔آپ بھی ان لوگوں کی طرح ناکام ہونگے۔

کل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں لاپتہ افراد کو رہا کرونگا۔وزیراعظم صاحب آپ علی وزیر کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتے،آپ لاپتہ افراد کو کسی طرح رہا کرینگے؟

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment