لاپتہ افراد سے متعلق 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی آج کوئٹہ پہنچے گی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچے گی جہاں وہ دھرنے پر بیٹھے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین، وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی کوبریفنگ دینگے۔

یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے چیئرمین اعظم نذیر تارڑ، جبکہ ممبران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، اسد محمود، شازیہ مری، محمد اسرار ترین، سید فیصل علی سبزواری اور آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ قانونی ماہرین، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی بلا کر ان سے تجاویز لیں اور اپنی رپورٹ اور سفارشات کابینہ کے سامنے رکھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات پر بحث کے بعد جبری گمشدگیوں کے حوالے سے پالیسی طے کی جائے گی اور فیصلے کیے جائیں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی روزہ دورے پر کل کوئٹہ آئے گی۔

آغا حسن بلوچ کی جانب سے شیئر کیے گئے شیڈول کے مطابق کمیٹی کو چیف سیکرٹری کی جانب سے بریفنگ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کرے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment