کوئٹہ دھرنا کو48 دن مکمل، بیمار لواحقین کی طبی امداد جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میں جاری لاپتہ افراد لواحقین کے دھرنے کو اڑتالیس 48 دن ہوگئے، لواحقین مسلسل بیمار ہو گئے ہیں۔

زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے جاری احتجاجی دھرنے کو آج 48 دن مکمل ہو گئے، اڑتالیس دن مسلسل احتجاج جاری رکھنے سے اکثر لواحقین بیمار پڑ گئے ہیں، احتجاجی کیمپ میں ان کے طبی امداد آج بھی جاری رہا۔

موسم کی شدت میں مسلسل احتجاج سے لواحقین کمزور اور بیمار ہو رہے ہیں، لیکن مطالبات کی منظوری میں اب تک کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہوئی ہے۔

لواحقین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ گزشتہ دنوں جبری گمشدگیوں پہ قائم کردہ وفاقی کمیٹی جلد دھرنے کی مقام پہ آکر ان سے ملیں گے اور ان کے جائز مطالبات پہ عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ کہ 21 جولائی سے جاری دھرنے کے دوران بھی اب تک بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے بلکہ اسی دوران ریاستی فورسز کی جانب سے نام نہاد آپریشن کے نام پر فیک انکاؤنٹر میں لوگوں کے قتل کے پانچ واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جن سے یہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ جبری گمشدگیوں اور فیک انکاؤنٹر کا روکنے میں یہ ریاست اب تک سنجیدہ نہیں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment