گریشہ: 6 افرادکی جبری گمشدگی کیخلاف عوام سراپا احتجاج،شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل گریشہ میں گذشتہ روزپاکستانی فورسز کے ہاتھوں ڈاکٹر کریم بخش ساجدی سمیت 6 افرادکی جبری گمشدگی کیخلاف گریشہ کے مقام پر خضدار، بسیمہ، پنجگور شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا گیا۔

گزشتہ روز گریشہ سے فورسز نے شے محمد ا ور ان کے چار بیٹوں خیر بخش، داد کریم، مقصود، نعیم اور ڈاکٹر کریم بخش ولد بہار سمیت چھ افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر گمشدہ کردیا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق مذکورہ افراد کو رات کے اندھیرے میں انہیں گھر سے لاپتہ کردیا گیا۔

واقعہ کیخلاف لواحقین سمیت دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے خضدار، بسیمہ، پنجگور شاہراہ کو احتجاجاً ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اہلخانہ نے مقتدر حلقوں سے مذکورہ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment