بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر بارودی سرنگ سے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تین ستمبر برور ہفتہ ضلع آواران کے علاقے وادی مشکیمیں اوگار کے مقام میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔قافلے میں موجود ایک گاڑی بارودی سرنگ کے اوپر چڑھ گئی، جس سے وہ مکمل تباہ ہوگیا۔ حملے کے نتیجیمیں گاڑی میں سوار چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ دو ستمبر بروز جمعہ شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی قافلیکو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا (حملے کا بیان تین ستمبر کو میڈیا میں جاری کیاگیا) حملے کے نتیجے میں فوجی قافلے میں موجود ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ہمارے سر مچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم حملے کے مقام سے کچھ فاصلے پرایک بارودی سرنگ نصب کیا تھا۔جس سیاگلے دن تین ستمبرکو دھماکے کی جگہ پر معاوئنہ اور کلرنس کے لیے آنے والے پاکستانی فوج کے قافلے کا ایک گاڑی وہاں نصب بارودی سرنگ کے اوپر چڑھ گئی جسے وہ مکمل تباہ ہوگیا۔اور اس میں سوار چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔