مشکے میں فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملیکی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کیترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دو ستمبر بروزجمعہ شام کیوقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment