بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شہرک میں شکار پر جانے والے 8 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ ہوگئے۔
یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے کل شام کے وقت شہرک کے جنوبی (زرباری) پہاڑی سلسلے میں شکار کے نیت سے گئے ہوئے 8 افراد کو گرفتاری کے بعد جبراًلاپتہ کردیاہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس واقعہ کے وقت 4 ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گشت بھی کررہے تھے۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت سبرو، نواب، عارف، یونس، پیرداد، امین، بشّام اور کٹے خان کے نام سے ہوئے ہیں۔
تاہم لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ کی جانب سے اس واقعہ کی ابھی تک کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔