بلوچستان کے تحصیل دشت میں دو قبائل کے درمیان تصادم سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تصادم تحصیل دشت کے علاقہ سکوزئی میں بنگلزئی قبیلہ کے دوگروہوں کے درمیان ہوا ہے جس کے نتیجے میں محمدسلیم نامی ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد جن میں سراج احمد،شیراحمد،بابا اورندیم شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع ملنے پر لیویز انتظامیہ دشت موقع پر پہنچ کر کارروائی کررہی ہے۔