جئے سندھ فریڈم موومنٹ نے عاقب چانڈیو کی لاش برآمدگی کی تردید کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جئے سندھ فریڈم موومنٹ نے عاقب چانڈیو کی لاش برآمدگی کی تردید کردی ہے۔
جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے سیکریٹری جنرل حسین سندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھی قوم دوست کارکن عاقب چانڈیو کی جبری گمشدگی کے بعد مسخ شدہ نعش برآمدگی کی خبر جھوٹی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے جسے بعد میں بند کیا گیا ایک بلوچ ویب سائٹ کو عاقب چانڈیو کی شہادت کے حوالے سے جھوٹی خبر بھیجی گئی، جس کی جلد تردید کی جائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عاقب چانڈیو کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کر لیا گیا ہے، لیکن سندھ میں سیلاب کی وجہ صورتحال گھمبیر ہے اس لیے وہ مصلحتاً خاموش ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک بلوچ ویب سائٹ نے ایک لاش کی تصویر کے ساتھ سندھی قوم دوست کارکن کی شہادت کی خبر دی تھی۔

خبر کے مطابق عاقب چانڈیو کو جبری گمشدگی کے بعد قتل کرکے ان کی نعش مشرقی اور مغربی بلوچستان کی سرحد پر پھینک دی گئی تھی۔

بعدازاں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر دو مہینے قبل ایک فیس بک آئی ڈی کے ذریعے مختلف لوگوں کو ارسال کی گئی تھی اور عاقب چانڈیو کی شہادت کا دعوی کیا گیا تھا لیکن نعش نہ ملنے کی وجہ سے ان کی شہادت کی تصدیق نہ ہوسکی۔

باخبر ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ تاحال عاقب چانڈیو کے خاندان اور ان کے قریبی ذرائع اس حوالے سے خاموش ہیں مگر یہاں سندھ میں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف سازشی نظریات گردش میں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment