وندر سے مسخ شدہ لاش برآمد،کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے وندر میں سے ایک مسخ شدہ لاش برآمدہوئی ہے جبکہ کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کیمپ کے قریب ایدھی رضاکاروں نے سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔

ایدھی زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کمیپ کے قریب ایدھی رضاکاروں کو لاش کی اطلاع پر وہاں پہنچ کر سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔

نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا۔

لاش کی شناخت نہ ہوسکی البتہ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال سے 40 ہے۔ضروری کاروائی کے بعد وندر پولیس نے نعش ایدھی کے حوالے کردی جنہوں نے لاش سرد خانہ کراچی منتقل کردی۔

کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے جونیشنل بینک کا منیجر اور اے ون سٹی کا رہائشی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment