خضدار میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں عامر غلامانی اور ممتاز غلامانی عرف منتو گجر کو اس وقت بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں وہاں سے گذر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں دونوں کارندے شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

مذکورہ دونوں افراد خضدار شہر اور گردنواح میں پاکستان فوج کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈز کی سرپرستی کرنے والے شفیق مینگل کیساتھ بڑے عرصے سے کام کررہے تھے۔ مذکورہ افراد گھروں پر چھاپوں، نوجوانوں کے اغواء و شہید کرنے میں ملوث رہے ہیں جبکہ منشیات پھیلانے سمیت تاجروں سے بھتہ خوری اور شاہراوں پر لوٹ مار جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔

مذکورہ پورے نیٹورک کی نشاندہی ہوچکی ہے جو بی ایل اے کے نشانے پر ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی عوام پر ہونے والے مظالم کا حساب ضرور لے گی۔ بلوچ عوام قابض فورسز اور ان کے آلہ کاروں سے محفوظ فاصلے پر رہیں جنہیں بلوچ سرمچار کسی وقت بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment