پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں بسیمہ سے تعلق رکھنے والے بختیار احمد اور معیار کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق دونوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔تاہم ہلاکت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔
کوئلے کانوں میں کام کرنے والے چار افراد کو مسلح افراد نے گرفتار کرلیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے چار افراد کو مسلح افراد نے گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔