کولواہ میں فورسز چوکی پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مسلح افراد نے آواران میں فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمغرب کے وقت کولواہ کے علاقے بلور کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فوج کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

واضح رہے کہ ماضی میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کے ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

چوبیس گھنٹے کے اندر فورسز پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے پہلے فورسز کو کیچ کے علاقے مند میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment