خاران میں فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری طور پر لاپتہ

0
249

بلوچستان کے شہر خاران سے گزشتہ شب پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت سہیل بلوچ ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ شب خاران شہر کے مین روڈ پر واقع ماشااللہ ہوٹل سے فورسز و خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے انکے ایک اور ساتھی سمیع بلوچ کے ساتھ حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کیاتھاااوربعدازاں سمیع کو ان کے گھر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سہیل بلوچ ایک کم عمر لڑکا ہے اور اپنے والد کا اکلوتا بیٹا ہے جو خاران سٹی گواش روڈ نزر اکبر تیل والا کے رہائش پذیر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here