بلوچ مسافر وں کیساتھ کراچی پولیس کی نارواسلوک کی ویڈیوثبوتیں موجود ہیں ، آمنہ بلوچ

0
76

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مکران بس ٹرمینلوں میں پولیس کی غنڈہ گردی آج کی بات نہیں ہے یہ پولیس کی روایت بہت پرانی ہے جو اب ختم ہوجانے چاہئے۔ ایک عرصے سے پولیس منشیات ڈھونڈنے کے بہانے بلوچستان سے آنے والے مریضوں سمیت اسٹوڈنٹس کو حراساں کرتی ہے اور ان کے پیسے چوری کرتی ہے۔ یہ معاملہ ایک عرصہ دراز سے چلتا آرہا ہے لیکن اب پولیس نے حد کردی ہے، سرعام پیسے چوری کرتی ہے اور مجال ہے جو کسی کا خوف ہو۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم نے یہ معاملہ پہلے بھی سرکاری اداروں میں پہنچایا ہے۔ جب 65 سالہ بزرگ ناکو مراد بلوچ کا واقعہ ہوا تھا کہ ناکو اپنے آنکھوں کے علاج کے لئے کچھ رقم 55 ھزار روپے سے زائد لائے تھے اور راستے میں پولیس نے وہ رقم چوری کرلی تھی تو بی وائی سی (کراچی) کے سینئر دوستوں نے اس مسئلے پر لیٹر سائٹ ایریا تھانے میں جمع کروا کر اس پر کروائی شروع کروائی اور پیسے واپس ناکو مراد بلوچ کو دلوائے۔ یہ ایک واقع تھا لیکن دن میں ایسے کئی واقعات ہوتے ہیں جن کا کوئی حساب نہیں اور کوئی حساب رکھنے والا بھی نہیں۔

آمنہ بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ میں نے تمام ویڈیوز جن میں صاف پتا چل رہا ہے کہ پولیس کیسے لوگوں کو حراساں کر کے ان کے پیسے لوٹ رہی ہے ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کو پیغام سمیت بھیج دی ہیں اور ہم کوشش کریں گے کہ جلد ڈی آئی جی سائوتھ سے میٹنگ کر کے اس مسئلے کو حل کی جانب لے جا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here