بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤکے علاقے شکاری گوٹھ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 3 نوجوان کو بیک وقت ان کے گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاہے۔
یہ واقعات گذشتہ روز پیش آئے۔
حراست بعد لاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت اسلام ولد حضوربخش، اعظم ولد جمیل اور یاسین ولد رحیم بخش کے نام ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں سے سیکورٹی فورسز سیلاب ریلیف پیکج کے نام پر جھاؤ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی جبری انٹری کرکے لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں فورسز کی جانب سے ریلیف پیکیج کے آڑ میں علاقے کی آبادی کے حوالے سے مردم شماری محض معلومات اکٹھا کرنے کی ایک کوشش ہے جس کا بعد ازاں بنیاد بناکر علاقے کو لوگوں کو روزانہ کیمپ بلاکر گھرکی ہر فرد کی موجودگی کی ضمانت مانگا جائے گا اور جبری گمشدگی کی راہ ہموار کی جائے گی۔