اے این پی کاہرنائی میں فورسز کی فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت پرپیر کو احتجاج کا اعلان

0
213

اے این پی نے ہرنائی میں فورسز کی فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت پرپیر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے ہرنائی کے علاقے کھوسٹ واقعہ کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے نہتے عوام پر وحشیانہ فائرنگ میں اے این پی کے کارکن خالقداد بابر کو ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔

اس ظلم کیخلاف بروز پیر بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔

پریس ریلیز میں عوامی نیشنل پارٹی اور پی ایس ایف کے ذمے داران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کو یقینی بنائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ احتجاج میں تمام قوم دوست، وطن پال سیاسی جماعتوں کے ذمے داران سے رابطہ کریں۔ تمام قوم دوست اور وطن پال سیاسی جماعتوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here