بلوچستان میں 19فیصد بچے شدید غذائی قلت باعث لاغرپن کا شکار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں 19فیصد بچے شدید غذائی قلت کے باعث لاغرپن کا شکار ہیں۔

میڈیکل رپورٹوں کے مطابق بچے کے لئے ایک مکمل اور بہترین غذا ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں، پیدائش سے لے کر 6ماہ کی عمر تک بچے کو صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانا چاہیے اور اسے معدنیات، وٹامنز یا ادویہ کے علاوہ پانی، جوس، ڈبے کا دودھ یا کھانے کی کوئی اور شے نہ دی جائے۔

بلوچستان میں 18.9فیصد بچے شدید غذائی کمی کی وجہ سے لاغرپن کا شکارہیں جبکہ50 فیصد بچے اسٹنٹڈ ہیں۔

بچوں کی پیدائش کے دورانیہ میں مناسب وقفہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment