شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر خودکش حملہ، 4 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے قافلے پر ایک خودکش حملے میں 4 اہلکارہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں فوجی قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجیہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک فوجیوں کی شناخت مانسہرہ کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب، غذر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی عمیر اور نارووال کے رہائشی 30 سالہ سپاہی خرم کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حالیہ مہینوں میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment