بلوچستان کے ضلع کیچ سے اسکول ٹیچر کو جبراً لاپتہ کردیا گیا جبکہ نوشکی میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ضلع کیچ کے تربت کے علاقے گوکدان میں آج بروز پیرصبح پاکستانی فورسز نے میں ایک گھر پرچھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ایس ایس ٹی نزیر احمد ولد حوالدار فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب نوشکی کے علاقے کیشنگی خیصار کراس پرسومار کی صبح 9بجے کے قریب 2ڈی کارکی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سموار کے روز صبح 9بجے کے قریب کیشنگی خیصار کراس پر تیز رفتار ٹوڈی کی ٹکر سے ریٹائر لیویز دفعہ دار خالق داد ولد خدا بخش نامی شخص زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
لاش کو ہسپتال ذرائع ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا۔