مشکے میں فورسز پراسنائیپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقےوادئ مشکےمیں فورسز کیمپ کے نزدیک چوکی پر اسنائیپر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پانچ اگست کی شام سات بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقےوادئ مشکے ،رونجان میں واقع کیمپ کے نزدیک پہاڑی پر واقع چوکی پر اسنائیپر سے حملہ کیا ،جس کے نتیجےمیں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر ٹیم کی جانب سے کیاگیا ،اسنائپر ٹیم اپنے جنگی تربیت کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے فورسز پر حملہ آور ہوکر بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت فراوانی سے جاری رہے گی۔

Share This Article
Leave a Comment