خاران: فورسز کے زیرحراست قتل ہونیوالے دونوں بھائی سپرخاک

0
456

بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گمشدگی کے بعد شہید ہونے والے حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے دونوں فرزندوں کی نماز جنازہ بدھ کے روز خاران قبرستان میں ادا کی گئی اور انہیں عوام کی کثیر تعداد کی موجودگی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 اگست کو خاران جنگل روڈ پر واقع حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے گھر پر رات 3 سے 4 بجے کے درمیان فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران فورسز نے گھر والوں پر تشدد کیا اور فائرنگ کرکے عمران شاہوانی اور عامر شاہوانی کو شدید زخمی کردیا تھا۔

فورسز نے دونوں زخمی بھائیوں کو ان کے ایک اور بھائی عرفان شاہوانی کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔

اس کے اگلے روز سوموار کے دن ریاستی فورسز نے بربریت کے بعد عامر اور عمران شاہوانی کو زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں نے عمران شاہوانی کو لاوارثوں کی طرح ہسپتال کے سامنے پھینک دیا، جہاں زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے عمران شاہوانی شہید ہوگئے تھے۔ اس کے بعد دوسرا زخمی بھائی عامر بھی شہید ہوگیا۔

جبکہ تیسرا بھائی عرفان اب تک لاپتہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here