خاران سے فورسز ہاتھوں لاپتہ بھائی مردہ حالت میں بازیاب

0
346

بلوچستان کے علاقے خاران میں گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو بھائی مردہ حالت میں بازیاب ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پیر کی شب رات گئے بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے جنگل روڑ خاران میں سیکورٹی فورسز نے حاجی ثنا اللہ شاہوانی نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکرگھر میں موجود خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اور اس کے تین بیٹوں کو اپنے ہمراہ لے گئے جن میں دو بھائی شدید زخمی تھیں جنہیں فورسز نے چھاپے کے دوران گولیاں مارکر زخمی کیا ہواتھا۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے تین بھائیوں میں سے عمران شاہوانی اور عامر شاہوانی کوئٹہ سے شدید زخمی حالت میں ملیں جنہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا دونوں افراد کو پیٹ و دیگر جگہوں پر گولیاں لگی تھی جبکہ دونوں بھائی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا تیسرا بھائی تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے۔

بیٹوں کی گمشدگی کے حوالے سے حاجی ثنا اللہ شاہوانی نے گذشتہ دنوں خاران میں ایک پریس کانفرسن بھی کیا تھا جس میں انہوں نے سارا ماجرہ بیان کیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ چند روز میں خاران و گردنواح میں فورسز کے ہاتھوں گمشدگیوں کے واقعات تواتر سے موصول ہوتے رہے ہیں جبکہ علاقہ مکین ان واقعات میں سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں اور مقامی ڈیتھ اسکواڈز کو ملوث قرار دیتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here