ریاست کو یہ حق نہیں کہ کسی کو جعلی مقابلے میں مار کر پھینکے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ریاست کو یہ حق نہیں کہ کسی کو جعلی مقابلے میں مار کر پھینکے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے پاس تعزیت کیلئے بھی گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اعجاز سواتی کو نامزد کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن جو حکومت نے بنایا ہے اس میں بیشتر بلوچ افراد لاپتہ تھے اور ان میں سے اکثر کی ایف آئی آر بھی لانچ تھیں۔

بعد میں اچانک زیارت واقعے کے بعد کہا گیا کہ انکاؤنٹر میں مارا گیا اور ان کی لاشیں سامنے لائی گئیں۔

ابھی تک قائم مقام گورنر مظاہرین کے پاس گئے نہ ہی وزیراعلیٰ بلوچستان گئے، اگر یہ لوگ مظاہرین کے پاس چلے جاتے تو بہت اچھا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے لیکن ریاست کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کسی کو جعلی یااصلی مقابلے میں مار کر پھینک دے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment