بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کے خطرے کا انتباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان کے مکران کے ساحلی علاقوں میں کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے۔

ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر نے گذشتہ روزپسنی میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کے خطرے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پسنی میں آنے والا زلزلہ سمندر میں سبڈکشن زون میں تھا۔

ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر کے مطابق اس کے بعد ایک اور آفٹر شاکس بھی آیا، پانچ کی شدت کے زلزلوں سے سونامی پیدا نہیں ہوتا تاہم 6.5 سے زائد شدت کے زلزلے سے سونامی کا خطرہ رہتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شام ساڑھے 6 بجے کے قریب مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گوادر، پسنی، اورماڑہ اور کیچ میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز گوادرکی تحصیل پسنی کے قریب تھا۔

واضع رہے کہ 1945میں پسنی، گوادر اور اورماڑہ میں سونائی آیاتھا جس کامرکز پسنی تھا اوراس وقت چار ہزارلوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment