خاران میں فائرنگ سے سردار مہراب کبدانی ہلاک،کوئٹہ میں دھماکا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سردار مہراب کبدانی ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ خاران شاپنگ روڈ رضا ٹینٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سردار مہراب ہلاک ہو گئے۔

نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔

دریں اثنابلوچستان کے ادرلحکومت کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر ہینڈ گرنیڈ دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی روز کوئٹہ میں واقع اسپینی روڈ پر ایک پٹرول پمپ پرنامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔

دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فور ی طور ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اداروں علاقے کو گیرے میں لے لیااور سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment