کورونا کا شکاربرطانوی وزیراعظم طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

بورس جانسن میں 11 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان میں وبا کی علامات تاحال برقرار تھیں۔

ہفتے کو بھی بورس جانسن کو تیز بخار تھا اور ان کی کھانسی بھی برقرار ہے جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

بورس جانسن نے سرکاری رہائشگاہ کے ساتھ نمبر الیون کی بالائی منزل پر فلیٹ میں خود کو آئسولیٹ کیا ہوا تھا لیکن اب وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ گرل فرینڈ میں بھی کورونا کی علامات ظاہر ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب ملکہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوورونا کے خلاف کامیاب ہوں گے اور پھر ملاقاتیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کےحملے جاری ہیں اور گزشتہ روز بھی سوا 600 اموات ہوئیں جس سے مجموعی تعداد5 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ کیسز کی تعداد 48 ہزار کے قریب ہے۔

Share This Article
Leave a Comment