بلوچستان کے علاقوں قلات، لسبیلہ اور مند میں ٹریفک حادثہ وکرنٹ لگنے سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔
قلات میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق قلات میں کوہنگ کے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی کی ٹکر سے شفیع محمدنا می شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
اسی طرح لسبیلہ میں مین آر سی ڈی ہائی وے گڈانی موڑ کے قریب مسافر ویگن اور کار میں تصادم ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین وبچوں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کوفوری طور پر حب اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔
حادثے کے معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حب اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
حادثے میں ہلاک شخص کا تعلق بیلہ سے بتایاجاتا جاتا ہے۔
دریں اثنا مند کے علاقے اپسی کہن میں اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کے کھمبے کو سیدھا کرتے ہوئے ایک شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
اہل علاقہ بارش کے بعد گرنے والے بجلی کے کھمبے کو اپنی مدد آپ کے تحت کھڑا کرنے کی کوشش کررہے تھے جس کے باعث ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔