وزیر داخلہ پاکستان کالاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرنیکی تحقیقات پر اتفاق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زیارت میں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرنیکی عدالتی تحقیقات اتفاق کرلیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں زیارت واقعہ میں لاپتہ افراد کو جعلی واقعہ میں قتل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا گیا، جوڈیشل کمیشن واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے زیارت میں لاپتہ افراد کی ہلاکت سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کامطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ زیارت میں 9افراد کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment