خضدار سے مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں سنی حسن آباد سے نامعلوم مسلح افرادنے گھر میں گھس کر ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت اسداللہ والد علی حسن کے نام سے ہوگئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نا معلوم مسلح افراد ایک صرف گاڑی میں سوارتھے اور بندوق کے زور پراسدللہ کے گھر میں گھسے اور سے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع بتاتے کہ اغوا کار ریاستی ڈیتھ اسکواڈ گروہ سے تعلق رکھتے تھے اور اس سے قبل بھی وہ اکثر وبیشتر خضدار اور گردونواح سے اغوا برائے تاوان کیلئے کاروباری حضرات،سیاسی کارکنوں،طالب علموں سمیت نوجوانوں کو اٹھا چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment