خاران، کوئٹہ و منگچر سے ایک شخص اغوا، ایک قتل، خاتون کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے نوجوان اغوا،کوئٹہ میں ایک شخص قتل جبکہ منگچرسے ایک خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔

منگچر تلاری کے ڈھور ایریا میں حالیہ بارشوں کے بعد زمین کی کٹائی کے بعد وہاں کام کرنے والے کاشتکاروں، زمینداروں کو سیلابی ندی ڈھور میں حالیہ بارشوں سے زمین کی کٹائی کے باعث کچھ کپڑے نظر آئے جس پر وہاں جاکر دیکھا گیا تو وہاں کسی نامعلوم خاتون کی نعش کی بوسیدہ باقیات پڑی ہوئی ملی جسے اہل علاقہ نے اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے کلی نوحصار میں زمین کے تنا زعے پر فائرنگ کے نتیجے میں زمان مندو خیل نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

دریں اثنا خاران کلان کازبہ کے مقام پر دو گاڑیوں میں سوار مسلح نقاب پوش افراد نے محمد اسلم ولد محمد ابراہیم نامی ایک نوجوان کو اغوا کرکے لے گئے۔

بتایا جارہاہے کہ مغوی نوجوان کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ شہر سے گھر جارہاتھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ سے تھا۔

Share This Article
Leave a Comment