تمپ راکٹ حملہ واقعہ کیخلاف متاثرہ خاندان کا احتجاج و دھرنا دوسرے روز بھی جاری

0
182

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے راکٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والے موسیٰ جاسم کی خاندان نے دوسرے روز ایک اور احتجاجی ریلی ہائی سکول چوک تمپ سے نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے تمپ مین بازار سے ہوتے ہوئے لیڈیز مارکیٹ تمپ پہنچ کر وہاں دھرنا دیا۔

مظاہرہ کے وقت تمپ مین بازار جزوی طور پر بھی بند رہا۔

دھرنے کے مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کی تمپ قلعہ چیک پوسٹ کو ہٹایا جائے،آبادی پر راکٹ فائرنگ کی روک تھام کی جائے،متاثرہ موسیٰ جاسم کی خاندان کو انصاف دیا جائے،بلوچ روایتوں کی پاسداری کی جائے۔

مظاہرین نے بعد میں پولیس تھانہ تمپ کے سامنے آکر شدید احتجاج بھی کیا۔

ایس ایچ او نادل کمال اور تحصیلدار عابد بلوچ نے مظاہرین سے طویل مذاکرات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات حکام بالا تک پہنچائے جائیں گے اور بعد میں مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here