بلوچستان کے علاقے تربت،ڈام اور حب میں 2بچیاں سمیت 4 افراد دوبنے سے جبکہ اوتھل میں 3افرادٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
لسبیلہ اور تربت میں مختلف حادثات وواقعات میں 2بچیاں سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کوشک ملک آباد کی رہائشی دو چھوٹی بہنیں کیچ کور ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔
دونوں بہنیں کی شناخت 10 سالہ فرحت ناصر اور8 سالہ سنگین ناصر کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
دونوں بہنیں کیچ کور ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔
جن کی لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچا دی گئیں۔
لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
دوسری جانب لسبیلہ میں مختلف واقعات میں 5 افرادہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے علاقہ سکن کے قریب تین ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افرادہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
نعشیں اور زخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا اور نعشیں کو ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
حادثہ ٹرکوں کے تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جبکہ ہلاک افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔
دوسرے واقعے میں ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے۔
ذرائع بتاتے ہیں نیوی نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ایک شخص کو بچا لیا جب کہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
جبکہ ایدھی زرائع کے مطابق حب ندی میں بھی نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔