بلوچستان کے علاقے خضدار اور مشکے سے خاتون سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیویز فورس خضدار کی ٹیم کو کل زیدی کے علاقے سے 2 افرادکی لاشیں ملیں جن میں ایک مرد اور ایک خاتون کی ہے۔
مقامی سطح پرابھی تک انکی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ ممکن ہے دونوں لاشوں کا تعلق کہ خضدار سے باہر ہو۔
دونوں لاشوں کو سول ہسپتال خضدار کے مردہ خانہ میں شناخت کیلئے رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب مشکے سے اغوا ہونے والے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
جس کی شناخت علی احمد ولد عیسیٰ کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ علی احمد ولد عیسیٰ کوگذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
لاش بانسر علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ لیویز فورس مذید تفتیش کررہی ہے۔