کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،دالنبدین سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دالبندین سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نا معلوم افراد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

لواحقین کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ ہمیں سندھی سمجھ کر کی گئی،ہم بختیار آباد سبی کے رہائشی،مغیری بلوچ ہیں، سندھی اور پشتونوں کے جنگ میں ہمیں کیوں مارا جارہا ہے۔

دوسری جانب دالبندین شہر کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو طبی معائنہ اور شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا۔

لاش کی شناخت محمد رمضان ولد محمد مراد سکنہ دالبندین دیہی علاقہ ہوکی سے ہواہے۔

تاہم ہلاکت کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article
Leave a Comment