کوئٹہ و پشین میں فائرنگ سے2افرادہلاک، ایک لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور پشین میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک، ایک لاش برآمدہوئی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔

چھیپا حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص بہادر خان ولد حاجی غلام نبی ہلاک ہوگیا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔

مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمدکرلی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس لہڑی اسٹاپ مری گلی میں ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی جسے شناخت کیلئے چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثنا پشین کے بوستان کے علاقے کلی پوٹی ناصران میں گزشتہ شب گھریلوں رنجش کی بنا پر بخت محمد نورزئی نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے فدا محمد کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو کوئٹہ منتقل کردیا۔

لیویز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سسر کا بہو کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔

اس ضمن میں مزید تفتیش بوستان لیویز کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment