کچھ لاپتہ افراد مارے گئے، پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ لاپتا افراد مارے گئے اور کچھ بھارت اور کلبھوشن یادیو سے رابطوں میں تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ ڈان نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا جو اتوار کی رات نشر ہوا تھا۔

https://twitter.com/nguramani/status/1541317256831205377?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1541317256831205377%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1184135

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ان (لاپتا افراد) میں سے کچھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے گئے جن کے لکبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطے میں تھے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس جسے پاکستان میں مقدمے کا سامنا ہے، اس نے غریب لوگوں کا استحصال کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’عمومی طور پر غریب لوگوں کو ملا کر انہیں رقم کا لالچ دیا جاتا ہے‘۔

ریاض پیرزادہ کے مطابق کچھ لاپتا افراد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے رکھی ہے۔

انہوں نے لاپتا افراد کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات بعد فورسز ایکشن میں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جب ریاستی ادارے کارروائیاں کرتے ہیں تو تنقید کی جاتی ہے، لوگ احتجاج کرنا شروع ہردیتے ہیں اور لاپتا افراد کا معاملہ سامنے آجاتا ہے‘۔

ریاض پیرزادہ کا نقطہ نظر تھا کہ کمیشن کے بجائے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو لاپتا افراد کے معاملے سے نمٹنا چاہیے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment