بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک گھر پر نامعلوم افرادنے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔
ہینڈ گرنیڈ حملے میں گھر کے گیٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہینڈ گرنیڈ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے واقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ہینڈ گرنیڈ بم حملہ سردار خان شر کے گھر پر کیا گیا تھا۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔