ضلع آواران: جھائو میں قتل مقدمے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں ایک قتل کے مقدمے میں ملوث 4افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔

گرفتار چاروں ملزمان جھاؤ پیردان کے رہائشی رحمدل ولد بارو کے قتل میں نامزد تھے جسے رواں مہینے 13جون کو قتل کیا گیاتھا۔

سنگر ذرائع کے مطابق رحمد ولد باروکو13 جون کی رات کو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے 6 افرادنے ان کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر چاقواور لاٹھیوں سے حملہ کر کے تشددکا نشانہ بنایا جس سے وہ شدیدزخمی ہوکر چل بسے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رحمدل کو تشددذریعے قتل کرنے کے بعد حملہ آوروں نے اس کی لاش کورات کی تاریکی میں جھاؤ غریب آباد کے آبی ڈیم پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

اگلے روز انتظامیہ نے اطلاع ملنے پر لاش کو اپنے تحویل میں لیکر اسپیتال منتقلی کے بعد ورثا کے حوالے کی۔

مقتول کی تدفین کے بعد رشتہ داروں نے بدل ولد لعلو،شکرولد بدل، دلجان ولد بائیان اور بابل ولد بائیان نامی چار افراد کے نام پولیس تھانے میں مقدمہ کیا۔

گذشتہ روز ایس ایچ او جھاؤ محمدجان ساسولی نے بھاری پولیس نفری کے ساتھ نامزد ملزم بدل ولد لعلو کے گھر پر چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور ملزم بدل ولد لعلو بیٹا سمیت دو بھتیجوں کی ساتھ گرفتارہوئے اوران کے قبضے سے ایک کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمدہوئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران دیگر دوملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیکن پولیس ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment