پر امن بلوچ مظاہرین کو بغیر جواز مارا پیٹا گیا، چیئرمین ایچ آر سی پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے کراچی میں گذشتہ رات لاپتہ بلوچ طالب علموں کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سمدھ پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے بلوچ طلباء کو غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھا کر کسی مجاز عدالت میں پیش کرنے کے غائب کر دیا ہے۔

اور ان کی بازیابی کے لیے طلباء پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے تو ان کو بغیر جواز مارا پیٹا گیا۔

واضع رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گذشتہ شب پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے جاری احتجاج میں شریک خواتین و بچوں سمیت مرد افراد کو منتشر کرنے کے لیے ان پر تشدد کیا جس میں شیر خوار بچے بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کارروائی کے دوران انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافی اور لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ سمیت 28 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جنھیں اب رہا کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment