بلوچستان کے علاقے چمن می 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افرادہلاک، دو زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔
چمن کوئٹہ شاہراہ شیلا باغ کے علاقے میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصاد م کے نتیجے میں 2 افرادہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس چمن اسپتال روانہ کردیا گیا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے ایک نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ رڈ چشمہ اچو زئی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید کارروائی جاری ہے۔