خضدار، قلات وہرنائی میں روڈ حادثہ وفائرنگ سے 5افراد ہلاک

0
179

بلوچستان کے علاقے خضدار، قلات اور ہرنائی میں ٹریفک حادثات و قبائلی تصادم کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدار میں قومی شاہراہ پر پتھر لوڈر گاڑی، کوچ اور ویگن ٹکراگئے۔

حادثے میں تین افراد ہلاک اور 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ویگن خضدار سے کراچی جارہی تھی۔

حادثہ وڈھ اور بیلہ کے درمیان کراڑو میں پیش آیا۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈی سی خضدارکے مطابق لیویز زخمیوں کو ریسکیو کررہاہے۔

اسی طرح قلات میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بینچہ پنگو کے قریب نیشنل ہائی وے پر انڈس کار گاڑی کی ٹکر سے بینچہ کلی سرخ کا رہائشی مزمل احمد ولد میر ہزار خان محمدحسنی ہلاک ہوگیا۔

نعش کو قلات ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثناہرنائی سپین تنگی کے علاقے پیر شیر میں قبائلی تصادم وفائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں پرانی رنجش پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں خاتون گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی معتبرین وعلمائکرام اور بزرگوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ بند کی گئی۔

لیویزفورس نے موقع پر لاش کو ضروری کارروائی کرنے کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here