پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں فدائی شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان بشیراور دیگر کیخلاف ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسپکٹر ثنا اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزم اور ساتھیوں پر کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کیلئے فنڈ فراہم کرنے کا الزام ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔حکام نے خود کش حملے اور اس سے دو دن پہلے شاری بلوچ و اہلخانہ کی نقل و حرکت کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔ خودکش حملہ آور شاری کا شوہر ہیبتان دو دن قبل شام سات بجکر 47 منٹ پر گزری کے فلیٹ سے بچوں کے ساتھ فرار ہوا۔
خودکش حملہ آور شاری حیات کے شوہر ہیبتان بشیر اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں شاری بلوچ کی فدائی حملے میں چینی اساتذہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔