بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے کھندڑی کے رہائشی عبدالغفور ولد بادین کو پاکستانی سیکورٹی فورسز کے حمایت یافتہ گروہ کے ایک مقامی کارندے شیرا ولد احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنایاجس سے اس کے چہرے پر کافی چوٹیں آئیں جبکہ اس کاجبڑا اور دانتیں ٹوٹ گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اسے خضدار اور کوئٹہ ریفر کردیا۔
قریبی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ عبدالغفور شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔
یاد رہے کہ ضلع آواران کے بیشتر علاقوں میں سرکاری حمایت یافتہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی گروہ کافی سرگرم ہیں جوخواتین کی جبری گمشدگی،اغوا برائے تاوان،چوری ڈکیتی، جنسی زیادتی سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔جن کی وجہ سے مقامی سطح پر ایک خوف کا ماحول ہے۔