ضلع گوادر: جیونی میں مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

0
513

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں ایک مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کی ساحلی بستی جیونی میں ایک ماہی گیر نے گزشتہ شپ شکار کے دوران ایک سوا مچھلی جسے مقامی زبان میں ”کِر“ کہا جاتا ہے شکار کیا جس کا وزن 50•48 بتایا گیا ہے۔

یہ مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 روپے میں مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔

اس سے قبل بھی جیونی کے ماہی گیر سوا مچھلی کی شکار کرچکے ہیں تاہم یہ اب تک کاسب سے قیمتی مچھلی ہے۔

واضع رہے کہ ماضی میں بلوچستان کی سمندرمیں سوا مچھلی کی بہتات رہی تھی جس کاباقاعدہ ایک شکار سیزن ہوتا تھا لیکن ٹرالنگ مافیاکی یلغار سے مذکورہ مچھلی کی نسل ناپید ہوتی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here