بلوچستان میں طوفانی ہوائیں و بارشیں، بجلی کے کھمبے زمین بوس،ایک خاتون ہلاک

0
390

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تند و تیز طوافانی ہوائیں اور شدید بارش و ژالہ باری سے ایک خاتون ہلاک، بجلی کے 3 کھمبے زمین بوس ہوگئے۔

متعددعلاقوں میں ریت کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث چاروں اطراف اندھیرا چھا گیا۔

آواران کے علاقے کولواہ میں شدید بارش اور طوفان و ژالہ باری کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ جن کی شناخت بانو ولد گلداد کے نام سے ہوئی ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں طوفانی ہواؤں کی باعث ہمسایہ ملک ایران سے ملنے والی بجلی کے مین لائن کے تین کھمبے گر گئے ہیں بلکہ ساتھ کریک ہیں۔ ماشکیل شہر کو بجلی کی سپلائی معطل علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے بجلی بحال کرنے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ عراق سے ایران اور اس کے بعد بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے والا شدید سرخ قسم کا آندھی اس وقت بلوچستان کے وسطی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔

دالبندین، چاغی، پنجگور، نوشکی، نوکنڈی سمیت دیگر علاقوں میں سے ہوتا ہوا اس وقت خاران اور سوراب کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے آج رات اور کل سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، کوئٹہ، پنجگور، تربت، نوکنڈی، آواران اور ژوب ڈویژن میں اس دوران 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔

کوہ سلیمان اور کوہ کیرتھر کے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز گرد آلود ہواؤں کا راج رہیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here