مکران بار کا بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

0
195

بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی،چادرو چاردیواری کی پامالی، جھوٹے مقدمات اور مکران بھر میں امن وامان کی خراب صورتحال سمیت مکران کے سطح پرانتظامیہ کی نا اہلی کیخلاف مکران ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے 23مئی بروز پیر کو عدالتی کارروائیوں کی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مکران ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بار کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے دوران ڈپٹی کمشنرمکران کے آفس کے سامنے دھرنا دیابھی دیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگرضلعی انتظامیہ کا رویہ یہی رہا تو ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے راست اقدام کی جائے گی۔

اعلامیہ میں تمام وکلاکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 23مئی بروز پیر صبح نو بجے احاطہ عدالت میں اپنی م،وجودگی یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here